صنم سعید ٹی وی اسکرین پر دوبارہ واپسی کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید منی سیریز ’دوسرا چہرہ‘ کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر دوبارہ واپسی کے لئے تیار ہیں۔

اداکارہ آخری بار فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ میں نظر آئی تھیں، وہ ٹیلی ویژن سے کافی عرصہ غائب رہی ہیں اور آخری بار ڈرامہ ’دیدن‘ میں دیکھی گئی تھیں تاہم اداکارہ اب ٹیلی ویژن پر اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صنم سعید جلد ہی صبور علی کے ساتھ ’دوسرا چہرہ‘ میں نظر آئیں گی جو ایک منی سیریز ہے، اس سیریز کو ردا بلال نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری شہرزادے شیخ نے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بہتر ہے آپ صرف اداکاری کریں گلوکاری نہیں، ناقدین کا حرا مانی کے نئے گانے پر ردعمل

یاد رہے کہ صنم سعید سپر سٹار فواد خان کے ساتھ ویب سیریز ’برزخ‘ میں بھی نظر آئیں گی، اس ویب سیریز کی ہدایتکاری عاصم عباسی نے کی ہے جبکہ انڈین لکھاری شیلجا کیجریوال اس کی پروڈیوسر ہیں۔

Related Posts