شوبز چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی صنم چوہدری دوبارہ انڈسٹری میں آنے کو بے قرار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری نے ایک مداح کے سوال پر ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کے حوالے سے دلچسپ جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل حجاب میں رہ کر اور اللہ کے پیغام کو پھیلانے والے ڈراموں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

صنم چوہدری نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد اپنے انسٹاگرام پر دین اور قرآن سے متعلق تعلیمات شیئر کی ہیں، جہاں ان کے 2.6 ملین فالوورز ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک سوال و جواب سیشن میں مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھ سکتی ہیں بشرطیکہ وہ ڈرامے دیکھنے والوں کو اللہ کے قریب کرنے کا پیغام دیں اور انہیں مکمل حجاب میں کام کرنے کی اجازت ہو۔

واضح رہے کہ صنم چوہدری نے “گھر تتلی کا پر”، “شیزا”، “آسمان پہ لکھا”، “میرا ابرو”، “اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے” جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کی ہے جو ناظرین میں مقبول رہے ہیں۔

صنم چوہدری کی اس تازہ ترین بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں اپنی موجودگی کو ایک نیا رخ دینے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ ان کی حدود اور اصولوں کا احترام کیا جائے۔

Related Posts