ثنا جاوید نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثنا جاوید نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی
ثنا جاوید نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی

کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے پہلی پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ثنا جاوید نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں مشرقی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے دو مختلف لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ پہلی تصویر میں انہوں نے پیچ اور ہلکے سبز رنگ کا شرارہ جبکہ دوسری میں انہوں نے پیلا پشواس پہنا ہوا ہے جو کہ جامنی و گلابی امتزاج کے ساتھ ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں ڈیزائنر کو داد دی اور لباس کی تعریف کی۔

اداکارہ کی تصاویر میں ان کے شوہر تو نظر نہیں آئے مگر پوسٹ کو لائک کرکے انہوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا۔واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Related Posts