ثناء جاوید نے بھی ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگادیا، کیپٹن صفدرکی گرفتاری کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثناء جاوید نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری کی مذمت کی ہے

لاہور:معروف اداکارہ ثناء جاوید نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگادیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ ثناء جاوید کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کے نعروں سے انہیں کو تکالیف ہوئی ہے جنہوں نے فاطمہ جناح کو غدار کہا، جنہوں نے فاطمہ جناح کو قتل کیا جنہوں نے باباے قوم کی ایمبولینس میں پیٹرول ختم کیا ، آج باباے قوم کی قبر پر وہی نعرے لگے جو باباے قوم لگایا کرتے تھے ، ووٹ کو عزت دو۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن(ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا جس کی پولیس نے تصدیق کی جبکہ ن لیگی قیادت گرفتاری پر شدید احتجاج کر رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی پولیس نے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا جبکہ تھانہ بریگیڈ پولیس نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وجوہات سامنے آگئیں

Related Posts