سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون نے آتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیا اسمارٹ فون مارکیٹ میں آتے ہی چھا گیا ہے، فوٹو عالمی میڈیا

ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سات ماہ تک سرِ فہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی نمبر ون پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی نے لے لی۔

اس ہفتے کی جاری ہونے والی فہرست میں متعدد نئے فون شامل ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی (نئی انٹری) نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ٹی 5 جی (نئی انٹری) موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے اور سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

آنر پاور فائیو جی آٹھویں (نئی انٹری)، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے (نئی انٹری) براجمان ہیں۔

Related Posts