امریکی ارب پتی اور ایکس کے مالک ایلون مسک انڈین اداکارہ جیکولین فرنینڈز کے ہمراہ ممبئی میں مندر پہنچ گئیں۔
جیکولین اور ایلون کی ماں مائے مسک کی مندر میں عبادت کرتے ہوئے جاری ہونے والی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مندر میں موجود اداکارہ جیکولین سنہری اور آف وائٹ رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی ہیں، جبکہ مائے مسک پھولوں والے پرنٹ کا آف وائٹ کرتا اور پاجامہ زیب تن کیا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی والدہ مائے مسک اس وقت اپنی کتاب کی لانچ کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔
مندر میں عبادت کے بعد بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا تھا کہ ’اپنی عزیز دوست مائے مسک کے ساتھ مندر آنا ایک بہت خوبصورت تجربہ تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ مائے اپنی کتاب کی لانچ کے لیے بھارت میں ہیں، ان کی کتاب نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے، خاص طور پر یہ کہ عمر صرف ایک عدد ہے اور اسے آپ کے خوابوں اور اہداف کی وضاحت نہیں کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین اور مائے مسک کے ساتھ اداکارہ انوشا ڈانڈیکر بھی مندر میں مجود تھیں جنہوں نے بعد میں مائے کو الوداع کہنے کے بعد اداکارہ کے ساتھ ایسٹر لنچ کیا۔