سام سنگ نے دنیا کا جدید ترین 50 میگا پکسل کیمرہ سینسر پیش کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سام سنگ نے دنیا کا جدید ترین 50 میگا پکسل کیمرہ سینسر پیش کردیا
سام سنگ نے دنیا کا جدید ترین 50 میگا پکسل کیمرہ سینسر پیش کردیا

کوریا: سام سنگ نے دنیا کا جدید ترین اسمارٹ فون کیمرا سینسر پیش کردیا ہے جس کی بدولت صارفین 50 میگا پکسل کی تصویریں کھینچ سکیں گے جبکہ اس سے 480 فریم فی سیکنڈ (480 ایف پی ایس) شرح والی فل ایچ ڈی ویڈیوز بھی بنائی جاسکیں گی۔

جنوبی کوریا کی مشہور ‘سام سنگ الیکٹرونکس’ کے بنائے ہوئے اس نئے کیمرا سینسر کو ‘آئسوسیل جی این 2’ (Iso Cell GN2) کا نام دیا گیا ہے جو اسمارٹ فون فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کو ایک نئے انقلابی دور میں لے جائے گا۔

زیادہ صحیح الفاظ میں کہا جائے تو ایسے کیمروں کا پکچر ریزولیوشن 8,160 ضرب 6,144 پکسل (یعنی مجموعی طور پر 50 میگاپکسل سے بھی زیادہ) ہوگا۔

https://youtu.be/8KILAVjM8lY

سام سنگ انتظامیہ کا کہنا ہے اس کیمرےکے ذریعے 24 ایف پی آر پر ‘ایٹ کے’ (8K) ریزولیوشن والی ویڈیوز بنائی جاسکیں گی۔

کیمرے کی مزید خاصیت بیان کرتے ہوئے سام سنگ کمپنی کا کہنا ہے اگر آپ ’’سپر سلوموشن‘‘ کے قابل ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں تو ان کیمروں کی مدد سے 480 ایف پی آر پر 1080 پی (ایچ ڈی) کوالٹی ویڈیو بنائی جاسکے گی۔

خصوصی انتظام کے تحت یہی کیمرا سینسر 100 میگاپکسل تک کی تصویریں کھینچنے کے قابل بھی ہوگا۔

کم روشنی کی صورت میں اس کا سینسر (اپنے خودکار الگورتھم کی مدد سے) بڑی پکسلز استعمال کرتے ہوئے روشن اور صاف ستھری تصویریں اور ویڈیوز بھی بنا سکے گا۔

اگر تکنیکی الفاظ میں بات کی جائے تو ‘آئسوسیل جی این 2’ موبائل کیمرا سینسر میں ہر پکسل کی جسامت صرف 1.4 مائیکرومیٹر، یعنی انسانی بال کے مقابلے میں بھی 53 گنا مختصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لئے خوشخبری ، ٹوئٹر کا نئے فیچر متعارف کرانے کا اعلان

یہی وجہ ہے کہ اس سینسر کی مجموعی چوڑائی صرف 11 مربع ملی میٹر (1.1 مربع سینٹی میٹر) سے معمولی سی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال یعنی 2020 میں سام سنگ، ہواوے، شیاؤ می اور موٹرولا کی جانب سے 108 میگاپکسل ریزولیوشن والے اسمارٹ فون کیمرے پیش کیے جاچکے ہیں مگر ان میں پکسل سائز 1.66 مائیکرو میٹر سے 2.44 مائیکرومیٹر تک تھا۔

سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون کیمرا سینسر ان سب کے مقابلے میں کم پکسل سائز کا حامل ہے۔

یہ کیمرا سینسر سام سنگ کے کونسے اسمارٹ فون کا حصہ بنے گا؟ اس بارے میں فی الحال سام سنگ کی پریس ریلیز میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

البتہ ‘اندر کی خبریں’ دینے والی بعض ویب سائٹس سے اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ شیاؤ می کمپنی نے اپنے اگلے ’’شیاؤ می 11 الٹرا‘‘ اسمارٹ فون میں سام سنگ آئسو سیل جی این 2 کیمرا سینسر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts