سندھ کی معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ کی تحریکِ انصاف میں شمولیت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کی معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ کی تحریکِ انصاف میں شمولیت
سندھ کی معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ کی تحریکِ انصاف میں شمولیت

کراچی:  سندھ  کی معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

شہرِ قائد میں سمیر میر شیخ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ہم یہاں سب لوگ سمیر میر شیخ کو پارٹی میں شامل ہونے پر ان کے گھر ویلکم کرنے آئے ہیں۔

نوجوان سیاستدان سمیر میر شیخ نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے جارہا ہوں۔ بلاول زرداری سے ملاقات کے بعد مجھے عوام اور تاجروں کیلئے کام کا یقین دلایا گیا جو نہیں ہوا۔ 

سمیر میر شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں جب آگے چلتے گئے تو پتہ چلا کہ پی پی پی مافیا کی پارٹی ہے جس میں  جو کماؤ پوت ہیں ان کی عزت کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے آصف علی زرداری سے تفصیلی ملاقات بھی ہوئی ۔میں نے کہا  آپ کو 12 سال ہونے کو ہیں۔ سندھ کی عوام کے لئے کوئی بھی اچھا کام نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی نے کوئی نمایاں کام نہیں کیا ہے جس سے عوام ان کو یاد کرے گی۔

اس موقعے پر اراکینِ قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، شکور شاد،  نصرت واحد، اراکین سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی، عباس جعفری، شہزاد قریشی، دیوان سچل اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Posts