کراچی: مشہورومعروف سیاسی و سماجی رہنما سمیر میر شیخ کو کثرتِ رائے سے الپسما کا سرپرست نامزد کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ (اپسما) کے ایک اجلاس میں کثرتِ رائے سے معروف کاروباری شخصیت اور سیاسی و سماجی رہنما سمیر میر شیخ کو ایسوسی ایشن کا باضابطہ سرپرست نامزد کیا گیا۔
اس موقع پر اپسما کے مرکزی چیئرمین سیّد طارق شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمیر میر شیخ ایک کہنہ مشق سیاستدان ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی رہنما بھی ہیں جن کی سرپرستی میں اپسما کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
گفتگو کے دوران مرکزی چیئرمین سیّد طارق شاہ نے کہا کہ سمیر میر شیخ جیسی شخصیت کی سرپرستی میں نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ سمیر میر شیخ کی بہترین صلاحیتوں سے اپسما پہلے سے زیادہ منظم ہوگی۔
اپسما کے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ سمیر میر شیخ کی سرپرستی میں اپسما پہلے سے زیادہ منظم اور متحد ہو کر تعلیم کو عام کرنے اور معیارِ تعلیم بلند کرنے کے مقصد کی تکمیل کیلئے اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرسکے گی۔
خیال رہے کہ سمیر میر شیخ پہلے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے تھے اور بعد ازاں تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، ان کے والد محترمہ بے نظیر بھٹو کے وکیل رہے۔ بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ رہے اور ایم آر ڈی کے وقت بھی پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔
معروف سیاسی و سماجی رہنما سمیر میر شیخ کا کہنا ہے کہ میرا تعلق ایک مڈل کلاس خاندان سے ہے۔ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت تھا۔ میں نے کچھ سال قبل عملی سیاست میں قدم رکھا اور بلاول بھٹو سے امید کی کہ وہ ملک میں تبدیلی لائیں گے۔
سمیر میر شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو سے امیدوں کے برعکس مجھے سسٹم کا حصہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن میری تربیت ایسی نہیں تھی کہ میں اس سسٹم کا حصہ بن جاتا۔ اس لیے میں نے 2019ء میں پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔
مزید پڑھیں: سمیر میر شیخ کے سیاسی سفر اور ذاتی زندگی کا احوال