سلمان خان کی فلم رادھے عید پر ریلیز ہونے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Salman Khan movie Radhe

بالی ووڈ کے مشہور رومانٹک اور ایکشن ہیرو سلمان خان کی آنے والی فلم ’’ رادھے ‘‘ کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے کے باعث آئندہ سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم اس سال عید پر رادھے کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری رہا تو فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

سلمان خان نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ وباء سے بچنے کیلئے اپنا خیال رکھیں ، ماسک پہنیں ، معاشرتی فاصلہ رکھیں اور حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں پر عمل کریں تو یہ ممکن ہے کہ کورونا وائرس کا زور ٹوٹ جائے۔

مزید پڑھیں: ثناء خان کے بعد ایک اور بھارتی فنکارثاقب خان نے بھی اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑ دی

انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو کورونا وائرس ‘جلد ہی ختم ہوجائے گا اورہم لاک ڈاؤن سے نکل جائینگے اورتب ہم فلم ریلیز کریں گے۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ نہ صرف تھیٹر مالکان بلکہ روزمرہ اجرت کمانے والوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستانی اداکار نے رواں سال عید پر فلم رادھے کی ریلیز کا اعلان کیا تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہوگا۔

Related Posts