سلمان خان نے فلم میں مختصر رول کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش ٹھکرادی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان نے فلم میں مختصر رول کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش ٹھکرادی
سلمان خان نے فلم میں مختصر رول کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش ٹھکرادی

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے فلم ‘گاڈ فادر’ میں مختصر رول کیلئے 20 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرادی۔

سلمان خان اپنی فیاضی کی وجہ سے اپنے دوست احباب میں بہت زیادہ مقبول ہیں اور وہ دوستوں کی مدد کرنے میں ہمیشہ آگے ہوتے ہیں۔

حال ہی میں سلمان خان نے اسی فیاضی کا مظاہرہ تیلگو فلموں کے سپر اسٹار چرن جیوی کے ساتھ بھی کیا اور ان کی فلم ’گاڈ فادر‘ میں اپنے مختصر رول کے لیے ایک پیسا بھی لینے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما زخمی ہوگئیں

خیال رہے کہ سلمان خان کو فلم کے پروڈیوسر نے بطور مہمان اداکار 15 سے 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔

فلم گاڈ فادر میں سلمان خان نے صرف 20 منٹ کیلئے اداکاری کی ہے، فلم ایک کمرشل انٹرٹینر ہے جس کی ہدایتکاری موہن راجہ نے دی ہے اور یہ ملیالم سپر ہٹ فلم لوسیفر کا آفیشل تیلگو ری میک ہے۔

مزید برآں بدھ کو چرن جیوی نے ایک ٹوئٹ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے دیرینہ دوست سلمان خان کے ساتھ گاڈفادر میں کام کرینگے۔

Related Posts