ویمنز ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیزسے شکست، بھارتی ٹیم کل آسٹریلیا سے مقابلے کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

west indies beat bangladesh in women's world cup

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آکلینڈ :ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کو 4 رنز سے ہرا دیا،آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں واحد میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

جمعہ کو بے اوول، مانٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میگا ٹورنامنٹ کے 17ویں میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔

شیمین کیمبل نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی طرف سے سلمیٰ خاتون اور ناہیدہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈین باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بنگلہ دیشی ٹیم 141رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان

نگار سلطانہ اور ناہیدہ نے 25،25 جبکہ فرغانہ حق اور سلمہ خاتون نے 23،23 رنز بنائے ۔ ہیلی میتھیوز نے چار جبکہ ایفی فلیچر اور سٹیفنی ٹیلر نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہیلی میتھیوز کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہفتہ کو میگا ایونٹ کے18 ویں میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ایڈن پارک ، آکلینڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ میگ لیننگ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو لیڈ کریں گی جبکہ بھارتی ٹیم میتھالی راج کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

آسٹریلیا کی ٹیم اپنے کھیلے گئے چار میچوں میں تاحال ناقابل شکست ہے اور 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ بھارتی ٹیم اب تک کھیلے گئے چار سے دو میچز جیت چکی ہے جبکہ دو میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

Related Posts