نئی دہلی :بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انکی فاؤنڈیشن نے بھارت میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا آغاز کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سلمان خان اور انکی فاؤنڈیشن نے کورونا کیخلاف فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں امدادی سامان تقسیم کرنا شروع کردیا ہے۔
سلمان خان امدادی سامان کی تقسیم سے قبل خود اس کو چیک کرنے پہنچے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھایا۔اس کے علاوہ بھی کورونا کے آغاز سے لے کر اب تک کئی بار سلمان خان لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کر نے کا مشورہ دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: دنیا کو عبدالستار ایدھی جیسے نیک لوگوں کی شدید ضرورت ہے، ثمینہ پیرزادہ
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور صحت کے نظام پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسپتالوں میں بستر اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے سیکڑوں افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
Big thank you @AUThackeray ji @BeingSalmanKhan bhai for making this possible as team @yuvasenabandraw for reaching out our Frontline force… means a lot when bhai comes to keep a check on the supply and motivate the team to reach out to one and all..Jai Hind !!! Jai Maharashtra pic.twitter.com/MNkk6JcbGn
— Rahul.N.Kanal (@Iamrahulkanal) April 25, 2021