چیئرمین ضلع کونسل یونین کونسل اللہ فھائی میں ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Salman Abdullah Murad inaugurates development project

کراچی : چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ جو قوم اپنے ہیروز کو نہیں بھو لتی وہ ترقی کی منازل کو حاصل کر لیتی ہیں، جنہوں نے اپنی ذات کو فراموش کر کے خلق خد اکی خدمت کے کام کیئے،ایسے عظیم اشخاص سے ملک پاکستان مالا مال ہے۔

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے فلاح انسانیت کے کام کرنے والوں کا ہمیشہ ساتھ دیا اور اُنکی بھر پور سرپرستی کیں، پارٹی کی قیادت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازوال قربانیاں دیں، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔

بہادر قائد اور انکی نڈر بیٹی نے جدوجہد کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،ان کے جانثاران بھی ان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، میرے والد شہید عبداللہ مراد کا شمار انہی میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے سفر میں انتہائی مشکل کام سر انجام دیئے جو آج اُنکی پہچان ہیں۔

ایم،پی، اے کے طور پر انہوں نے اسمبلی کے فلور سے ہر طبقے کی عوام کے مسائل کو اُجاگر کیا، دھشت گردوں نے انہیں شہید کر کے ہمارا دنیاوی رابط ختم کر دیا،لیکن روحانی طور پر وہ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں، ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی وہ زندہ ہیں۔

06 مارچ کو ان کی برسی کا اہتمام کیا جاتا ہے جو جلسہ عام کی شکل اختیار کر لیتا ہے یہ ان سے عوام کی والہانہ محبت کا ثبوت ہے،اُنکا فرزند اور پیپلز پارٹی کا سپاہی ہونے کی وجہ سے میری ذمے داریاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں،میں یہ کوشش کرتا ہوں جو کام کرو اس سے علاقے میں بہتری نظر آئے، اراکین کونسل کی معاونت سے ہر سطح پر اہل علاقہ کے کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اللہ فھائی میں ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔چیف آفیسر مسررو احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجینئرفضل محمود گل، ایکسین ممتاز علی زرداری،اراکین کونسل، رئیس غلام سرور، یونس مینگل۔ کوثر اقبال، عبدالطیف رند، محمد حسن مینگل، حاجی منظور بلوچ، حنیف کاچیلو، بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد نے کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کردیا

اراکین کونسل نے تکمیل ہونے والے اور جاری کاموں پر چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کراچی کا وہ علاقہ ہے جس سے اکثر شہری علاقوں کے لوگ بھی ناواقف ہیں اس سے پہلے یہاں پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوئے، موجودہ دور اور آپکی قیادت میں جو امور انجام دیئے گئے انہوں نے تاریخ رقم کر دی۔

ہر گلی محلے میں کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے، حلقے کی عوام اور ہم آپکے اس جذبے کی قدر کرتے ہیں آپکی سرپرستی میں عوام کی خدمت کو جاری رکھے گے۔ چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ مل کر اور مشاورت کے ذریعے جو کام کیا جاتا ہے ۔

اس کے ثمرات سے اہلیان طویل عرصے تک مستفید رہتے ہیں کوشش ہے کہ جو ہمارے اختیار میں ہے وہ تما م کام کرنے کہ ساتھ عوام کے وہ مسائل بھی حل کرایئے جو ان کو دیگر محکموں سے ہیں، اہل علاقہ سے لگاؤ خون میں شامل ہے اس لئے اُنکی خوشحالی اور ترقی کیلئے ہر اقدام کرینگے۔

Related Posts