عمر بڑھنے کے ساتھ وزن کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔سلمیٰ ہائک کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمر بڑھنے کے ساتھ وزن کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔سلمیٰ ہائک کا اعتراف
عمر بڑھنے کے ساتھ وزن کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے۔سلمیٰ ہائک کا اعتراف

ہالی ووڈ کی معروف فنکارہ سلمیٰ ہائک نے عمر بڑھنے کے ساتھ وزن کو سنبھالنے میں مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر وزن کم رکھنے کیلئے بہت دباؤ رہا جس کی وجہ سے بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی جریدے کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے 54 سالہ فنکارہ سلمیٰ ہائک نے کہا کہ عمر بڑھ جانے کے باوجود مجھ سے توقع کی جاتی تھی کہ میرا وزن اور جسم جوں کا توں رہے گا۔

گفتگو کے دوران سلمیٰ ہائک نے کہا کہ عمر بڑھنے سے وزن بہت تیزی سے بڑھتا ہے اور آپ ورزش کرکے جب اسے کم کرنا چاہیں تو بہت وقت لگ جاتا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ کتنا ہی پریشر کیوں نہ ڈالا جائے، عمر ایک الگ حقیقت ہوتی ہے۔

معروف فنکارہ سلمیٰ ہائک نے کہا کہ میں یہ نہیں سوچتی کہ بہت کمسن لگتی ہوں لیکن اپنی عمر کے اعتبار سے اگر میرا زندگی گزارنے کا انداز دیکھا جائے تو یہ برا بھی نہیں ہے اور میں جس مقام پر ہوں اس کیلئے مراقبے (میڈیٹیشن) نے بھی اہم کردارادا کیا ہے۔

سلمیٰ ہائک نے کہا کہ میڈیٹیشن سے آپ اپنے جسم کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔ یہ تجربہ بڑا مزیدار اور اطمینان بخش ہوتا ہے۔ سانس جب اندر جائے اور باہر آئے تو آپ اپنے جسم کو ایک الگ انداز سے دیکھتے ہیں۔ میں 30 سال کی عمر سے مراقبہ کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کترینہ کیف اور وکی کوشل ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟

Related Posts