نیب کیسز کے حوالے سے سینیٹ کا اجلاس بلارہے ہیں،سلیم مانڈوی والا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saleem Mandviwalla

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب امپورٹ ایکسپورٹ چیک کرنے کیلئے نہیں بنایا گیا، نیب کے کیسز کے حوالے سے سینیٹ کا اجلاس بلارہے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب نےایف بی آر کا کام کرناہے تو ان اداروں کو بند کردیں،میری اپیل ہے کہ آپ نیب سے متاثرہ افراد کی مدد کریں، ہمیں نیب کے خلاف کیسز بھیجیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب کے کیسز کے حوالے سے سینیٹ کا اجلاس ریکوزیشن کیا ہے، نیب امپورٹ ایکسپورٹ چیک کرنے کیلئے نہیں بنایا گیا، بزنس کمیونٹی کےحوالےسے نیب کےطریقہ کار کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ نیب اس لئے نہیں بنا کہ لوگوں کے کمرشل ٹرانزکشن اوردیگربزنس چیک کریں،نیب دوسرے اداروں کے کام کررہا ہے پھرباقی اداروں کو بند کردیں۔

اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھاکہ سینیٹ کو نیب کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں، اگر کوئی نیب کے خلاف آواز اٹھائے تو اسے نوٹس بھیج دیتے ہیں۔

نیب کو بلیک میلنگ آرگنائزیشن قرار دیتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب مجھ پر بے نامی ٹرانزیکشن کے الزامات لگا رہا ہے، میں نے اپنے اہلِ خانہ کی مدد کیلئے ٹرانزیکشن کی، سینیٹ کی کمیٹی ان الزامات کی تحقیقات کرے گی۔

Related Posts