پاکستان کے فلمی اداکار اور گلوکار سجاد علی نے زندگی کی 54 بہاریں دیکھ لیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلمی اداکار اور گلوکار سجاد علی نے زندگی کی 54 بہاریں دیکھ لیں
فلمی اداکار اور گلوکار سجاد علی نے زندگی کی 54 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کے فلمی اداکار اور گلوکار سجاد علی آج 54 برس کے ہو گئے جبکہ معروف فنکار سجاد علی نے فنونِ لطیفہ کے متعدد شعبوں میں طبع آزمائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شہرِ قائد کے نیشنل آرٹس کالج سے تعلیم حاصل کرنے والے سجاد علی 24 اگست 1966ء کے روز پیدا ہوئے اور ہدایتکاری اور اداکاری سمیت متعدد شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

گلوکار سجاد علی کو کلاسیکی موسیقی کی تعلیم ان کے چچا تصدق حسین نے دی۔ سجاد علی نے گلوکاری کی ابتدا پی ٹی وی کیلئے 14 برس کی عمر سے کی جب انہوں نے بچوں کیلئے پیش کیے جانے والے ایک میوزیکل پروگرام میں حصہ لیا۔

سن 1993ء میں سجاد علی کو بے بی نامی گانے سے شہرت ملی جو ایک عربی گیت سے  ماخوذ ہے۔ گلوکار کی حیثیت سے سجاد علی کلاسیکی، پاپ اور راک سمیت ہر قسم کی گائیکی پر عبور رکھنے والے فنکار کے طور پر مشہور ہیں۔

سجاد علی نے ایک کے بعد ایک سپر ہٹ گانے اور البمز پیش کرکے عوام میں مقبولیت قائم رکھی ہے۔ ان کے بے شمار گانے عوام میں مشہور ہوئے جبکہ سجاد علی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

ایک اور لو اسٹوری نامی فلم میں سجاد علی نے گلوکاری اور اداکاری دونوں میں عوام سے داد وصول کی تاہم اداکار کے طور پر سجاد علی اتنے کامیاب نہ ہوسکے جتنی کامیابی انہیں گلوکاری سے ملی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین کا  ماروی سرمد کی گرفتاری کا مطالبہ

Related Posts