پاکستان کے اسپنر ساجد خان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے،ساجد خان ایک تیز گیند باز کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔
ساجد خان کو جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشنز کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ایسی پچیں تیار کی جائیں گی جو انگلینڈ کے دورے کی طرح اسپنرز کے لیے سازگار ہوں۔
پی ایس ایل 10 کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، کون کون سے اسٹارز شامل؟
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔ سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے ہوگا۔
پاکستانی شائقین ساجد خان کی واپسی اور اسپن دوستانہ پچوں پر بہتر کارکردگی کی امید کر رہے ہیں۔ یہ سیریز پاکستانی ٹیم کے لیے اہم ہے کیونکہ گھریلو میدان میں کارکردگی بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔