فواد چوہدری سائنس کے وزیر، اللہ ہم سب کو معاف کرے۔ فلمسٹار ساجد حسن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری سائنس کے وزیر، اللہ ہم سب کو معاف کرے۔ فلمسٹار ساجد حسن
فواد چوہدری سائنس کے وزیر، اللہ ہم سب کو معاف کرے۔ فلمسٹار ساجد حسن

معروف اداکار ساجد حسن نے وفاقی وزیر  فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اگر سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں تو اس پر اللہ ہم سب کو معاف فرمائے۔

ٹی وی اور فلم کی دنیا کے مایہ ناز اداکار ساجد حسن نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس شخص میں اہلیت ہو، عہدہ اُسی کو ملنا چاہئے۔

فلمسٹار ساجد حسن نے وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کے عہدے کو دیکھتے ہوئے ہمیں خودکشی کرلینی چاہئے، لیکن وہ حرام ہے۔

اداکار ساجد حسن نے کہا کہ پاکستان میں موروثی طرزِ سیاست پر یقین ہمارے نظام کو کمزور کرنے کا باعث ہے۔ جو سیاستدان بنتا ہے، وہ اپنے ہی بیٹے بیٹیوں کو آگے لے آتا ہے۔ غریب لوگوں کو کوئی نمائندگی نہیں ملتی۔

ساجد حسن نے کہا کہ موروثی نظام میں ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا۔ کیا دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایسا ہوتا ہے جو ہمیں پاکستان میں نظر آتا ہے؟ سیاست سمیت ہر پیشے کے لیے اسی پیشے کے ماہر افراد کا انتخاب کرنا چاہئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو ایشیاء میں خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر خواتین کی فہرست میں شامل کیاگیا۔

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کی جانب سے سال 2019 کی ایشیا سے تعلق رکھنے والی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی گئی جس کے ٹاپ ٹین میں دو پاکستانی اداکارائیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے خوبصورتی میں بولی وڈ اداکاراؤں کترینہ کیف، سونم کپور اور پریانکا چوپڑا کوبھی مات دے دی ہے، ایشیا کی 5 پرکشش خواتین میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پرہیں ۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور مہوش حیات پرکشش خواتین میں شامل

Related Posts