سوشل میڈیا پر معروف شخصیت سجل ملک نے اپنی ایک مبینہ نجی ویڈیو کے لیک ہونے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروا دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل ملک نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
سجل ملک جو اپنے روڈ شوز کے ذریعے شہرت حاصل کر چکی ہیں، اس وقت سوشل میڈیا پر ایک نازیبا ویڈیو کے حوالے سے افواہوں کی زد میں ہیں۔
پیر کے روز اُردو پوائنٹ کی ایک ویڈیو میں اینکر اوصاف علی خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی سجل ملک سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے دریافت کیا کہ اب تک اس ویڈیو کے خلاف کوئی قانونی نوٹس کیوں جاری نہیں کیا گیا۔
اوصاف علی خان نے ویڈیو میں بتایا کہ سجل ملک کا کہنا ہے کہ چونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، اس لیے وہ قانونی کارروائی کو عوامی طور پر نہیں لے جانا چاہتیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ آخر وہ ایسی کسی چیز کا دفاع کیوں کریں جو انہوں نے کی ہی نہیں۔ اوصاف کے مطابق وہ ویڈیو یا تو “ڈیپ فیک” ہے یا مکمل طور پر جعلی، یا سجل ملک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خلاف ایک منظم کردار کشی مہم کا حصہ ہے۔
اوصاف علی خان نے واضح کیا کہ جس ویڈیو کو سجل ملک سے منسوب کیا جا رہا ہے، اس میں شامل دونوں افراد بظاہر گورے اور غیر ملکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں موجود خاتون کا جسمانی ڈھانچہ بھی سجل ملک سے کافی مختلف اور بھاری بھرکم ہے جبکہ سجل نسبتاً دبلی پتلی ہیں۔
علاوہ ازیں ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے جسم پر نمایاں ٹیٹو بھی موجود ہیں، جن میں ایک سانپ کا ٹیٹو پیٹ پر شامل ہے جبکہ ٹانگ اور کمر پر بھی نشان ہیں۔
اوصاف نے مزید کہا کہ ویڈیو میں شامل مرد بھی بظاہر پاکستانی یا ایشیائی نہیں لگتا۔ ان کا خیال ہے کہ محض چہرے کی مشابہت کی بنیاد پر اس ویڈیو کو سجل ملک سے جوڑا جا رہا ہے۔
اوصاف علی خان کے مطابق سجل ملک نے اس ویڈیو کے خلاف باقاعدہ شکایت ایف آئی اے میں جمع کروا دی ہے۔
انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شدید تنقید کی جنہوں نے تصدیق کے بغیر اس ویڈیو کو شیئر کیا۔ رپورٹ کے مطابق سجل ملک ان الزامات اور عوامی ردعمل کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔