پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر ڈرامہ سیریل یہ دل میرا میں پذیرائی حاصل کرنے کے بعد نئی ویب سیریز دھوپ کی دیوار میں جلوہ گر ہوں گے۔
ویب سیریز میں سجل علی اور احد رضا منیر کے علاوہ عدنان جعفر اور زارا ترین بھی شامل ہوں گے۔ دونوں فنکاروں کی نئی ویب سیریز کے متعلق بعض دلچسپ حقائق مندرجہ ذیل ہیں:
دھوپ کی دیوار ایک ویب سیریز کی حیثیت سے بھارتی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر نشر کی جائے گی جسے عمیرا احمد نے تحریر کیا اور جس کی ہدایات حسن نے دی ہیں۔
بنیادی طور پر دھوپ کنارے ایک کمسن لڑکے اور لڑکی کی کہانی ہے جو پاکستان اور بھارت کے مابین محبت اور نفرت کے جذبات ظاہر کرتی ہے۔
اس ویب سیریز میں سجل علی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سارا اور احد رضا میر بھارتی شہری وشال کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے دو مختلف ثقافتی رنگوں کے امتزاج سے کہانی میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سجل علی کو ایک پاکستانی فوجی افسر کی بیٹی دکھایا گیا ہے۔
عدنان جعفر سجل علی کے والد کا کردار ادا کریں گے جبکہ سویرا ندیم سجل کی والدہ کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔
اس کے علاوہ اداکار منظر صہبائی سجل علی کے دادا اور ثمینہ احمد دادی کے روپ میں نظر آئیں گی۔ سجل علی اور احد رضا میر مرکزی کردار ادا کریں گے۔
اس کہانی میں جنگ دکھائی جاتی ہے جس میں سجل علی اور احد رضا میر دونوں اپنے اپنے والد سے محروم ہوجاتے ہیں جو جنگ کے دوران جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
مرکزی کاسٹ کے علاوہ دھوپ کی دیوار میں پارس منظور، حماد صدیقی، عینی زیدی، سمیعہ ممتاز، سلمیٰ حسن اور لبنیٰ اسلم بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
ایک جھوٹی سی لو اسٹوری اور چڑیلز کے بعد دھوپ کی دیوار زی فائیو پاکستانی اوریجنل کی تیسری ویب سیریز ہوگی جو رواں ماہ 25 جون سے نشر ہونا شروع ہوجائے گی۔
No matter who wins the war, both nations face the loss.
When everything falls apart, what will they choose: Hate or Heart?Dhoop Ki Deewar, a Zindagi original, premiers on 25th June on ZEE5. #DhoopKiDeewar #HeartOverHate #DKDonZEE5 pic.twitter.com/nyIFDQ6Axz
— Zindagi (@Zindagi) June 15, 2021
یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ نے 1 ماہ میں 4 بار بال رنگ لیے، مداحوں کو احتیاط کا مشورہ