معروف اداکارہ سجل علی کےانسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sajal Aly hits five million followers on Instagram

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گزشتہ روز احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور اداکارہ سجل علی انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوررز تک پہنچنے والی 5 ویں پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

اداکارہ سجل نے فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ایمن خان ، مروہ حسین، ماہرہ خان اور عائزہ خان کے 50 لاکھ فالوورز کلب میں شمولیت اختیار کی۔

ہفتے کے روز سجل نے احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند ہونے کے فورا بعد ہی انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کردیا۔ سجل علی اور اداکار احد رضا میر متحدہ عرب امارات میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

دولہا احد رضا میر کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں وہ نکاح ناموں پر دستخط کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ سونم باجوہ پاکستان اداکارہ سجل علی کی بڑی مداح بن گئیں

شادی کے فورا بعد ہی سجل نے اپنے شوہر احد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرنے کے علاوہ اپنا انسٹاگرام کا نام بھی تبدیل کردیا۔ تصویر کو بغیر کسی وقت کے ہزاروں لائیکس مل گئے۔

مداحوں کے علاوہ ساتھی شوبز اسٹارز نے نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

Hello Mr. Mir ❤️ #InAbuDhabi

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on

Related Posts