کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اپنی خوبصورت شکل و صورت اور بے عیب اداکاری کے باعث بہت زیادہ فین فالوونگ رکھتی ہیں۔
Fuchsia میگزین کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں، اداکارہ نے پرانے گانوں سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ پرانے گانے سنتی اور گاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ پرانے گانوں کا شوق رکھتی تھیں اور ان کے ذریعے ہی انہیں پرانی موسیقی کا ذوق بھی پیدا ہوا۔
مزید پڑھیں:سابق گرل فرینڈ نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کردیئے
معروف اداکارہ سجل علی نے انٹرویو کے دوران میزبان کے ساتھ ایک پرانا گانا بھی گایا۔ یہ مختصر ویڈیو کلپ انٹرنیٹ پر گردش کر رہا ہے۔جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں۔