پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے چاہنے والوں سے مشورہ طلب کرلیا۔
اداکارہ سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرنئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کھلے بالوں کے ساتھ خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’یہ بال دوبارہ کٹوانے کا سوچ رہی ہوں لیکن زیادہ یقین نہیں ہے۔‘ ووٹ دیں دوستو!‘
اداکارہ کا پوچھنا تھا کہ مداح کمنٹ سیکشن میں جواب دینے کے لیے حاضر ہوگئے۔
کسی مداح نے کہا کہ ’نہیں آپ لمبے بالوں میں ہی اچھی لگتی ہیں تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بالکل بال کٹوالیں اچھی لگیں گی۔‘
سجل علی کے مداحوں کی جانب سے کمنٹس کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔