زبان درازی نے مشکل میں پھنسادیا، عدالت کا ساحل عدیم کی گرفتاری کا حکم، جائیداد بھی ضبط

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sahil Adeem declared fugitive in indecent remarks case

کراچی: سندھی کمیونٹی کے خلاف نازیبا ریمارکس کے حوالے سے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ساحل عدیم کو مفرور قرار دے دیا۔

مشہور اسپیکر ساحل عدیم نے اپنی ایک تقریر میں سندھی قوم کے بارے میں نازیبا الفاظ کہے تھے جس کے بعد ایک وکیل نے ان کے خلاف سٹی کورٹ تھانے کراچی میں مقدمہ درج کرا دیا تھا۔عدالت نے ساحل عدیم کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود ملزم عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہا ۔ مجسٹریٹ نے حکام کو ہدایت کی کہ ساحل عدیم کی گرفتاری میں مدد کے لیے اس کے خاکے اخبارات میں شائع کیے جائیں۔

ایڈووکیٹ عبدالفتح چانڈیو نے بتایا کہ عدالت نے اب ساحل عدیم کو جہاں بھی ملے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفتیش کار ساحل عدیم کا سراغ لگانے میں ناکام رہے ہیں اور تفتیشی افسر نے مستقبل قریب میں اس کی ممکنہ گرفتاری پر شبہ ظاہر کیا۔

95 فیصد عورتیں جاہل ہیں، ساحل عدم کے متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر عدالت نے ساحل عدیم کو باضابطہ طور پر مفرور قرار دے دیا۔

گزشتہ ماہ کراچی کی سٹی کورٹ نے مشہور سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے ساحل عدیم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتاری کے وارنٹ ریاست کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر جاری کیے گئے۔ عدالت نے ساحل ندیم کو 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں ایک قرارداد جمع کرائی گئی تھی، جس میں نجی چینل کے حالیہ ٹی وی شو میں سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے خواتین کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کی گئی تھی۔

پی پی کی قانون ساز ماروی فصیح نے قرارداد پیش کی، جس میں ساحل ندیم کے تبصرے کو مذہبی، سماجی اور قانونی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی گئی، جس سے خواتین میں بڑے پیمانے پر پریشانی پھیل رہی ہے۔

ساحل ندیم نے کہا تھا کہ ملک کی 95 فیصد خواتین جاہل ہیں۔ جب سامعین میں ایک خاتون کی طرف سے چیلنج کیا گیا تو وہ اس دلیل پر مزید برہم ہوگئے تھے۔

Related Posts