صاحبزادہ ابو الخیر جے یو پی کے صدر، پیر صفدر گیلانی سیکرٹری جنرل منتخب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علما پاکستان (نورانی) کے مرکزی انتخابات میں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر مرکزی صدر، ڈاکٹر جاوید اعوان سینئر نائب صدر، پیر سید صفدر شاہ گیلانی متفقہ طور پر بلا مقابلہ سیکریڑی جنرل منتخب ہوگئے۔

جمعیت علما پاکستان کے مرکزی انتخابات سید عقیل انجم قادری اور محمد ایوب خان ایڈوکیٹ کی زیر نگرانی مرکزی دفتر میں ہوئے جس میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر متفقہ طور پر بلا مقابلہ مرکزی صدر، ڈاکٹر جاوید اعوان سینئر نائب صدر، پیر سید صفدر شاہ گیلانی سیکریڑی جنرل منتخب ہوئے، نومنتخب عہدیداروں سے الیکشن کمیشن کے چیئرمین سید عقیل انجم قادری نے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

الخدمت کے تحت سینکڑوں نادار مسیحیوں میں کرسمس تحائف تقسیم

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی چپقلیش نے ملک کو معاشی، معاشرتی اور اخلاقی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی تباہ حال صورتحال کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت کے لوگ ایٹمی اثاثے فروخت کرنے کی بات کرکے ملک کی سنگین صورتحال کا اعتراف کررہے ہیں، ملک کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کردفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے لیکن بیرونی ایجنٹ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو منہدم کرنے کے درپے ہیں۔

Related Posts