کراچی: مقامی عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنماء و صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر ڈاکٹرشاہد مسعود اور چینل کو ایک کروڑ ہرجانے کا حکم دیدیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سعید غنی کی جانب سے اینکر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے میں فیصلہ جاری کردیا۔

ترجمان سعید غنی کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون ٹی وی کی جانب سے مختلف پروگرام میں سعید غنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے تھے۔
2018 میں سعید غنی نے اپنے اوپر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر ڈاکٹر شاہد مسعود اور نیوز ون کے خلاف معزز عدالت میں کیس دائر کیا تھا۔
مزید پڑھیں:سعید غنی کے ہتک عزت کے کیس میں حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد