نجی اسکول کی طالبہ اریبہ آصف کی سیڑھیوں سے گر کر وفات، وزیرِ تعلیم کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی
کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے نجی اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہونے والی طالبہ کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ تعلیم سعید غنی نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی کو فوری طور پر واقعے کی رپورٹ دینے کا حکم دیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز نے فوری طور پر ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اِس بات کی مکمل تحقیقات کی جائیں کہ یہ سانحہ کیسے ہوا اور سانحے کے بعد اسکول کی انتظامیہ نے بچی کو فوری طور پر ہسپتال کیوں نہیں پہنچایا؟ ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کے مطابق متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اسکول پہنچ گئے ہیں اور سانحے کے تمام حقائق کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی کے نجی اسکول میں زیرِ تعلیم 14 سالہ 9ویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگئی جس کے اہلِ خانہ نے اسکول انتظامیہ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں پیش آیا جہاں نجی اسکول میں پڑھنے والی 14 سالہ بچی اریبہ آصف سیڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔ بچی کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ بچی اسکول انتظامیہ کی کوتاہی اور غفلت کے باعث سیڑھیوں سے گری۔

مزید پڑھیں:  نجی اسکول میں  14 سالہ طالبہ سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

Related Posts