سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات بھی منسوخ، طلبہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

summer vacations

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے بورڈ امتحان نہیں ہوگا،طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے ترقی دی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ حتمی ہے تاہم طلبہ کو اگلی کلاس میں ترقی دینے کے لئے قانون سازی یا ترمیم کی ضرورت ہوگی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات نہ کرانے کا فیصلہ حکومت سندھ کی ایجوکیشن کمیٹی نے کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو پچھلے سالوں کے امتحانات کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی اور طلبہ کو انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال کے نتائج کے بعد یونیورسٹیوں میں داخلہ دیا جائے گا۔

اس سے قبل سعید غنی نے کہا تھا کہ شاید سندھ میں مزید چھ ماہ تک اسکول دوبارہ نہیں کھل پائیں گے اور جلد ہی ایک نیا آن لائن نصاب بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اسکول و کالجز کے امتحانات منسوخ، کیا یونیورسٹیزکے طلبہ کورونا سے محفوظ ہیں ؟

انہوں نے کہا کہ یکم جون کو سندھ کے اسکول نہیں کھلیں گے اور اسکول کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Related Posts