ملک میں لاک ڈاؤن کو تیزی سے ختم کرنا بہت بڑی غلطی ہوسکتی ہے۔بورس جانسن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں لاک ڈاؤن کو تیزی سے ختم کرنا بہت بڑی غلطی ہوسکتی ہے۔بورس جانسن
ملک میں لاک ڈاؤن کو تیزی سے ختم کرنا بہت بڑی غلطی ہوسکتی ہے۔بورس جانسن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کو تیزی سے ختم کرنا بہت بڑی غلطی ہوسکتی ہے جبکہ برطانوی عوام نے لاک ڈاؤن کے دوران بہت قربانیاں دی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانوی عوام نے قربانیوں سے جو کچھ حاصل کیا ہے، اسے تباہ کرنے سے زیادہ بڑی غلطی کوئی نہیں ہوسکتی۔

برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک میں جو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اسے بغیر سوچے سمجھے تیزی کے ساتھ ختم کرنے سے عوام کونقصان ہوسکتا ہے۔

وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ہم سب کو کورونا وائرس کے خلاف ہوشیار رہنا ہوگا تاکہ ہم وائرس کو قابو میں کرسکیں اور برطانیہ کے عوام کی زندگیاں بچا سکیں جو وائرس کے باعث داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  برطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ تازہ ترین لسٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کےمتاثرین اور اموات دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہیں جہاں 85 ہزار سے زائد لوگ وائرس کے باعث لقمۂ اجل بن گئے۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا کے چوٹی کے ممالک کی فہرست جاری کی جس میں امریکا نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ برطانیہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں وائرس سے  اموات 85 ہزار سے تجاوز کرگئیں

Related Posts