کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا ہے۔
اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
طوفانی بارشوں میں حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے کونسے اقدامات کرنے چاہئیں؟