کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ سراج الحق مشرقی پاکستان میں الشمس البدر کے کردار کی وضاحت کریں۔
سعید غنی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پر الزام تراشی سے پہلے سراج الحق جماعت اسلامی کی تاریخ یاد کریں،کراچی کی میئر شپ آمر ضیا اور آمر مشرف نے جماعت اسلامی کو بخشش میں دی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام جیالا میئر چاہتے ہیں، بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کراچی سے پی پی پی ہی کامیاب ہوگی۔
مزید پڑھیں:رمضان میں پنجاب کے ایک کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائیگا، وزیراعظم
سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک بھی نشست نہیں دی۔جماعت اسلامی نے ضیا اور مشرف کی آمریت کو آکسیجن دی۔