ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 28 ستمبر کے بعد بھی کارروائی ہوگی۔وزیرِ تعلیم سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلیوں کے استعفوں کے معاملہ پر سندھ سرپرائز دیگا، سعیدغنی
اسمبلیوں کے استعفوں کے معاملہ پر سندھ سرپرائز دیگا، سعیدغنی

کراچی: وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف 28 ستمبر کے بعد بھی کارروائی ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سعید غنی نے آج پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کی۔ سیکریٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی اور دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں 28 ستمبر سے تمام کلاسز کی تعلیم کے آغاز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اِس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم ومحنت سندھ نے کہا کہ ہم نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی ہے تاہم کچھ نجی تعلیمی اداروں میں حکومت کے واضح احکامات کے باوجود چھوٹے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوئیں جس پر کارروائی کی گئی۔

دورانِ گفتگو وزیرِ تعلیم سعید غنی نے کہا کہ 28 ستمبر کے بعد بھی جو سرکاری یا نجی ادارے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہیں کرتے، ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ پرائیویٹ اسکولز ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اگر کوئی نجی اسکول ایس او پیز پر مکمل عمل نہ کرے تو خود ایسوسی ایشن بھی اس کے خلاف ایکشن لے۔

وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ ہمارا اوّلین مقصد بچوں کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت اہم ہے جس پر ہم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ تمام نجی اسکولز حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے کہا کہ تمام ممبران کو واضح پیغام جاری کیا گیا،  مانیٹرنگ کا نظام بھی وضع کردیا گیا ہے، جس پر وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نےکہا کہ مجھے خوشی ہے نجی اسکول ایسوسی ایشنز ہمارے ساتھ ہیں، حکومت، والدین اور اسکول انتظامیہ مل کر ہی صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔

  یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کراچی سے چند ہزار لوگ نکال سکی، سعید غنی

Related Posts