سیاسی رہنما علی راشد پیپلز پارٹی میں شامل ،سعید غنی کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، سعیدغنی
تحریک انصاف نے کراچی میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، سعیدغنی

کراچی: وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نےکہا ہے کہ جمہوریت سوالیہ نشان بن چکی ہے جبکہ شہرِ قائد کی معروف شخصیات جلد پیپلز پارٹی کا حصہ بن جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،جبکہ سیاسی رہنما علی راشد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

صوبائی صدر پی پی پی نثار کھوڑو نے کہا کہ علی راشد ہماری سیایس جدوجہد میں شامل ہو رہے ہیں۔ حکومت کو ساکھ گرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ جلسے کیے تو کورونا پھیل جائے گا۔ پہلے کہہ رہے تھے کہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں جلد بازی کی، کاروبار کھول دیا جائے۔ ہم نے کاروبار کے ساتھ ساتھ زبانیں بھی کھولی ہیں۔

سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ پارٹی ابھی تو شروع ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی میں سابق رکنِ قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہو رہے ہیں۔ ہم سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں اور جمہوریت سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی میں یہ کوئی آخری شمولیت نہیں ہے۔

وزیرِ تعلیم و محنت سندھ نے کہا کہ 18 اکتوبر سے پہلے مزید شمولیت ہوگی۔ جلسے کے بعد بھی مزید شمولیت ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی ساری قیادت جلسے میں شریک ہوگی۔ جس طرح کی گھبراہٹ ہم دیکھ رہے ہیں، حکومت کے دن کم ہوتے جائیں گے۔ حکومت نے نالائق ٹولے کی صورت میں عوام پر عذاب نازل کیا ہوا ہے جو گندم اور چینی چور ہے۔

اِس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے سابقہ متحدہ رہنما اور پیپلز پارٹی کے نئے رہنما و سابق رکنِ اسمبلی علی راشد نے کہا کہ جب حکومت ختم ہوگی تو پتہ چل جائے گا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا۔ پہلے میرا تعلق ایم کیو ایم سے رہا اور مجھے ٹکٹ کی پیشکش بھی ہوئی لیکن میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر غیر سرگرم رہا۔

نئے پی پی پی رہنما علی راشد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی بنایا ہے، اربن فلڈنگ کے دوران پیپلز پارٹی سرگرم رہی۔ کراچی کو ریکارڈ مدت میں صاف کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے سی بی سی اور ڈی ایچ اے کو بھی صاف کروایا۔ نوجوان نسل کو حقائق پر غور کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔ ایسی پارٹی کہاں ملے گی جس کا چیئرمین نوجوان ہو۔ پیپلز پارٹی کام پر یقین رکھتی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ علی راشد پڑھے لکھے اور منتخب نمائندے رہے ہیں، یہ ایم کیو ایم کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جن پر کوئی الزام نہیں۔ کراچی کی معروف شخصیات جلد پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی۔ نیب کو بتانا چاہتا ہوں کہ آصف زرداری نہ پہلے کبھی گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین نیب نے ہماری بات درست ثابت کردی کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ موجود ہے۔ ہم مشرف کے پیروکار نہیں ہیں۔ ہم تمام چیزوں سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ دنیا سستی چیزیں خرید رہی ہے اور ہم مہنگائی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران بھٹو کی برسی بھی منسوخ کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا عادل کیس، شیخ رشید کو شاملِ تفتیش کیا جائے۔سعید غنی

Related Posts