پی پی پی بلاول بھٹو کا 22 اپریل کو کراچی میں استقبال کرے گی۔سعید غنی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
پی پی پی بلاول بھٹو کا 22 اپریل کو کراچی میں استقبال کرے گی۔سعید غنی
پی پی پی بلاول بھٹو کا 22 اپریل کو کراچی میں استقبال کرے گی۔سعید غنی

صوبائی وزیرِ اطلاعات و محنت اور پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ پی پی پی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 22 اپریل کو کراچی میں استقبال کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی پی پی کراچی ڈویژن چیئرمین بلاول بھٹو کا 22 اپریل کو کراچی ائیرپورٹ تا بلاول ہاؤس تک تاریخی استقبال کرے گی۔

وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پی پی پی کراچی کے اجلاس میں ڈویژنل جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، نجمی عالم، مرزا مقبول، سردار خان، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو مشورہ

اجلاس کے دوران 22 اپریل کو رات 9 بجے کراچی ائیرپورٹ پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے استقبال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ملک کو معاشی بدحال کرنے والے ملک دشمن کو گھر کا راستہ دکھایا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو عمران خان کی حمایت کرنے پرملک سے نہ کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے مت کھیلو۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر لکھا تھا کہ احترام کے ساتھ، میں تمام سیاسی رہنماؤں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔