قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر بیٹسمین سعید انور کی بھارت کے خلاف 194 رنز کی یادگار اننگز کو آج 23 سال پورے ہو گئے جبکہ یہ واقعہ دنیائے کرکٹ کو آج تک یاد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انگلینڈ کےسابق وکٹ کیپر بیٹسمین اور کرکٹ کوچ پاؤل نکسن نے کہا کہ سعید انور ان مایہ ناز کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جن کے پیچھے مجھے بطور وکٹ کیپر اپنے ملک کے لیے کھیل پیش کرنے کا موقع ملا۔
انگلینڈ کے سابق کھلاڑی پاؤل نکسن نے کہا کہ سعید انور نے بھارت کے خلاف 194 رنز کی طویل اننگز کھیلی جس کے دوران ان کی کارکردگی قابلِ تحسین تھی کیونکہ طویل وقت تک بغیر تھکے کھیلنا ہر کھلاڑی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ بھارت کے شہر چنائی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف سن 1997ء میں آج ہی کے روز (21 مئی کو) کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر بیٹسمین سعید انور نے صرف 146 گیندوں پر 194 رنز کی ناقابلِ تسخیر اننگز کھیلی۔
سعید انور نے 22 چوکے اور 5 چھکے بھی لگائے جس سے پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی۔ میچ کے دوران سعید انور نے 132 اعشاریہ 87 کا اسٹرائیک ریٹ قائم کیا جبکہ 194 رنز کی اس اننگز کو ریکارڈ بریکنگ اننگز کہا جاتا ہے۔
One of the greatest batsman I ever stood behind, absolutely effortless with so much time???????? https://t.co/WRITI6CJkx
— Paul Nixon (@Paulnico199) May 20, 2020