صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سڑک حادثے میں جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سڑک حادثے میں جاں بحق
صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سڑک حادثے میں جاں بحق

کوئٹہ: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اور ان کا ڈرائیور ہفتہ کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

لسبیلہ کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق سالار سنجرانی کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس سے سالار سنجرانی اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اس دوران سالار سنجرانی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ سالار سنجرانی کی لاش کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

نجی میڈیا کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے رات 12 بجے کراچی پہنچیں گے۔ سالار سنجرانی کی نماز جنازہ آبائی قصبہ نوکنڈی میں ادا کی جائے گی اور انہیں دالبندین میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 4ہزار گنجائش کی جگہ پر ایک لاکھ گاڑیوں کا داخل ہونا سانحہ مری کی اصل وجہ بنا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صادق سنجرانی کو فون کیا اور چھوٹے بھائی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ دریں اثناء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Posts