شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کے ساتھ بیٹے کو بھی چھوڑ دیا، افسوسناک انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کے متعلق نت نئی تفصیلات اور معلومات سامنے آنے کا سلسلسہ جاری ہے، اب یہ افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کیلئے ثانیہ مرزا کو ہی نہیں چھوڑا بلکہ اپنے معصوم بچے اذہان ملک پر ہر طرح کے حق سے بھی خود کو دستبردار کروا لیا ہے۔

پاکستانی صحافی اور یوٹیوبر الفت مغل نے یوٹیوب پر اپنی ایک ولاگ میں ثانیہ اور شعیب ملک کی شادی کے ناخوشگوار اختتام کی کچھ تفصیلات بیان کی ہیں۔ انہوں نے اپنی ولاگ میں اس حوالے سے تمام معلومات شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دی ہیں۔ 

صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی ثنا جاوید کے ساتھ قربتوں کی پہلی بار اطلاع ملی تو وہ بھارت میں تھیں، وہ فورا دبئی پہنچیں اور تمام ثبوت لیکر دبئی سے پاکستان پہنچیں جہاں انہوں نے سیالکوٹ میں شعیب ملک کے خاندان سے ملاقات کرکے ثبوتوں کے ساتھ انہیں شعیب ملک کے تعلقات سے آگاہ کیا۔

صحافی کے مطابق بعد ازاں انہوں نے شعیب کی فیملی کو دبئی بلایا اور وہاں مزید ثبوت ان کے سامنے رکھے، اس ملاقات میں شعیب ملک کو بھی بلایا گیا اور ثبوتوں کے بعد جب شعیب ملک سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے پہلی بار سب کے سامنے ثنا جاوید کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کیا، جسے سن کر سب ہکے بکے رہ گئے۔

شعیب ملک  کی فیملی کے سامنے شعیب کے تعلقات کا بھانڈا پھوڑنے کے بعد ثانیہ مرزا نے صاف طور پر کہہ دیا کہ شعیب ملک کو اب میرے اور ثنا جاوید میں سے کسی کا انتخاب کرنا ہوگا، جس پر شعیب نے دونوں کو اپنی زندگی میں رکھنے کا موقف اختیار کیا، جسے ثانیہ مرزا نے سختی سے مسترد کردیا۔

اس دوران شعیب کی فیملی نے بھی انہیں سمجھانے اور ثنا جاوید کے ساتھ تعلق ختم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی مگر شعیب نے صاف طور ثنا جاوید سے تعلق ختم کرنے سے انکار کردیا۔

صحافی کے مطابق صورتحال اس موڑ پر پہنچی تو ثانیہ مرزا نے خلع کی بات کی، جس کی تکمیل کے موقع پر ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ عرب دوست گواہ کے طور پر موجود رہے۔ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس موقع پر ثانیہ نے دیگر شرائط کے ساتھ یہ شرط بھی رکھی کہ شعیب چونکہ ہمیں چھوڑ کر جا رہا ہے اس لیے اس کا میرے بیٹے پر بھی آئندہ کوئی حق نہیں ہوگا۔

شعیب ملک نے یہ شرط دیکھی تو رونا شروع کر دیا اور ثانیہ سے درخواست کی کہ وہ ایسا نہ کرے مگر ثانیہ نے واضح کردیا کہ شعیب خود انہیں اور ان کے بچے کو چھوڑ کر جا رہا ہے، اس لیے اب اس کا اپنے بیٹے کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

اس موقع پر شعیب کی فیملی نے انہیں ایک بار پھر سمجھانے کی کوشش کی کہ اب بھی موقع ہے وہ ثنا جاوید کو چھوڑ دے، مگر شعیب نے بچے کی بھی کوئی پروا نہ کی اور ثانیہ اور اپنے بچے پر ثنا جاوید کو ترجیح دی۔

صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ شرائط پر دستخط کے بعد شعیب روتے ہوئے جانے لگے تو ثانیہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب دکھاوے کے جھوٹے آنسو ہیں، تمہیں کوئی تکلیف ہوتی تو ہمیں چھوڑ کر دوسری لڑکی کو ترجیح نہ دیتے۔

صحافی نے اس کے ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ثانیہ مرزا اب کسی اور پاکستانی سیلیرٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Related Posts