قربانی کی کھالیں غیر سرکاری اداروں کیلئے آمدن کا بڑا ذریعہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sacrificial hides major source of income for NGOs

عید الاضحی اپنے ساتھ قربانی اور ایثار کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت پر مامور غیر سرکاری اداروں کیلئے بھی معاون ثابت ہوتی ہے، مستقل ذرائع آمدن نہ ہونے کی وجہ سے عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے یہ غیر سرکاری ادارے اپنے امور کو سرانجام دیتے ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن

Sacrificial hides major source of income for NGOs

پاکستان کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ ایدھی فاؤنڈیشن انسانیت کی فلاح اور خدمت کیلئے پورے ملک میں فعال کردار ادا کررہا ہے، غریب نادار ، مستحق افراد کی خدمت کے علاوہ حادثات میں ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں۔ عید قرباں پر ملنے والی کھالوں سے ایدھی فاؤنڈیشن کو بڑی حد تک مالی مدد ملتی ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن

Sacrificial hides major source of income for NGOs

جماعت اسلامی پاکستان کے زیر انتظام الخدمت فاؤنڈیشن بھی ملک بھر میں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتا ہے جبکہ ملک میں کوئی بھی سانحہ یا قدرتی آفت رونما ہو ، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کار امداری سرگرمیوں کے علاوہ متاثرین کی داد رسی اور بحالی کیلئے بھی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں، قربانی کی کھالیں الخدمت فاؤنڈیشن کو اپنی خدمات کی انجام دہی میں بڑی مدد فراہم کرتی ہیں۔

شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال

Sacrificial hides major source of income for NGOs

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خواب کی تعبیر شوکت خانم میموریل کینسر اسپتا ل ملک میں کینسر کے مریضوں کے علاج اور تشخیص کی خدمت پر مامور ادارہ ہے اور ہر سال عید الاضحی پر ملنے والی کھالوں سے یہاں آنیوالے غریب اور مستحق مریضوں کو علاج اور تشخیص کی مد میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

چھیپا ویلفیئرفاؤنڈیشن

Sacrificial hides major source of income for NGOs

پاکستان میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات انجام دینے والوں میں چھیپا ویلفیئر کا نام بھی نمایاں مقام رکھتا ہے، حادثات اور سانحات میں چھیپا ویلفیئرکے رضا کار ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں اور عید الاضحی پر ملنے والی کھالوں سے اس ادارہ کو اپنے انتظامات بہتر بنانے اور خدمات کا دائرہ کار بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

جے ڈی سی

Sacrificial hides major source of income for NGOs

جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے دیکھتے ہی دیکھتے کراچی میں اپنا ایک نمایاں مقام بنالیا ہے، خاص طور پر کورونا وائرس کی وباء کے دوران جے ڈی سی کی جانب سے راشن کی بلاتفریق تقسیم نے جے ڈی سی کو ایک بڑے فلاحی ادارے میں تبدیل کردیا ہے۔ یہاں دی جانیوالی کھالوں سے ملنے والی رقوم انسانوں کی فلاح کیلئے خرچ کی جاتی ہیں۔

Related Posts