سچل پولیس کاگودام پر چھاپہ،کروڑوں روپے کااسمگل شدہ سامان ضبط ،ملزمان بچ نکلے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sachal police seized Smuggled goods

کراچی :سچل پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئےکروڑوں روپے کی مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑ لیا،ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاکر بچ نکلے۔

سچل پولیس نے کوئٹہ بس ٹرمینل سپر ہائی وے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ٹنوں کے حساب سے اسمگل شدہ مال قبضے میں لے لیا۔ملزمان مختلف گاڑیوں کے حصوں میں نان کسٹم پیڈ سامان لا کر گودام میں ڈمپنگ کرتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان بسوں کی خفیہ خانوں میں سامان بھر کر لاتے تھے،ملزمان سامان کو رات کی تاریکی میں کراچی کے مختلف شہر میں سوزوکیوں میں لے جا کر فروخت کرتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گودام سے سامان میں 1140 چھالیہ کے کٹے ،صابن روم اسپرے ،باڈی اسپرے، کپڑے کے تھان اور گاڑیوں کے بیرنگ سمیت انڈین 121 جیم سمیت گٹکا ماوابرآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ایک شخص کی خودکشی، دو شہری حادثات میں ہلاک، 2لاشیں ملیں

ملزمان رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیچھے گیٹ سے سکندر گوٹھ کی طرف فرار ہو گئے، پولیس نے مال قبضے میں لے کر 9 مزدہ گاڑیوں میں بھر کر تھانہ سچل منتقل کر دیا ہے ،فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts