اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ایک پوسٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے زندگی گزارنے کے تین ’’سادہ مگر غور طلب اصول‘‘ پیش کیے۔
اس پوسٹ میں درج اصولوں کے مطابق:محبت صرف لفظوں سے نہیں بلکہ عمل سے ظاہر ہوتی ہے،اعتماد صرف دعووں سے نہیں بلکہ ثبوت سے قائم ہوتا ہے،اور معذرت صرف زبان سے نہیں بلکہ رویے میں تبدیلی سے مکمل ہوتی ہے۔
صبور علی نے اپنے مداحوں کو یاد دلایا کہ ہر جذبہ اور ہر وعدہ تب ہی معتبر ہوتا ہے جب اس کے پیچھے حقیقی عمل اور سنجیدہ کوشش ہو۔
ان کی یہ اسٹوری ایک مؤثر پیغام کے طور پر سامنے آئی ہے، جو یاد دہانی کراتی ہے کہ حقیقی جذبات کی قدر حقیقی محنت اور رویے سے کی جاتی ہے۔صبور علی نہ صرف اپنی اداکاری کی مہارت کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ ایک بے باک اور اثر انگیز شخصیت کے طور پر بھی ان کی پہچان ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ذاتی ترقی اور جذباتی توازن کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔صبور علی نے “گل و گلزار”، “فطرت”، “پری زاد” اور “مشکل” جیسے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انہوں نے 2022 میں اداکار علی انصاری سے شادی کی۔ اس جوڑے کو اللہ نے ایک بیٹی سے نوازا ہے۔