کراچی: اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کا مسجد میں فلمایا جانیوالا گانا قبول ریلیز کردیا گیا ہے، اداکارہ صباء قمر نے گانا ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید نے لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا ، اس گانے کا ٹیزر منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔
شہریوں نے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر صباء قمر اور بلال سعید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ لاہور میں صباء قمر اور بلال سعید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی تھانے میں جمع کروائی گئی تھی۔
عوام کی طرف سے شدید ردعمل آنے کے بعد صباء قمر اور بلال سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معافی بھی مانگی تھی تاہم اس کے باوجود صباء قمر اور بلال سعید کا مسجد میں فلمایا گیا گانا قبول ریلیز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:صبا قمر اور بلال سعید کی وضاحت ناقابلِ قبول، مقدمہ قائم کرنے کیلئے درخواست دائر
اداکارہ صباء قمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پراس گانے کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صباء قمر اور بلال سعید پر اب بھی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
#Qubool is OUT now and this is very close to my heart because of my directorial debut and my first music video as a story concept writer and an actor, thankyou for making me a part of this beautiful song @bilalsaeed_music ????????https://t.co/AQTlmNhgp6
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) August 12, 2020