ٹی وی ڈراموں کے مقبول اداکار سید جبران معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ جلد ہی فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور سلور اسکرین پر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے۔
ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سید جبران معروف اداکارہ صبا قمر کے ساتھ سلور اسکرین پر قدم رکھیں گے اور جلد ہی دونوں کے مداح اداکاروں کو رومانس کرتے دیکھیں گے۔
فلم میں صبا قمر کے مدِمقابل دو اداکار ہوں گے جن میں سید جبران اور بلال اشرف شامل ہیں ،فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور حسن ضیا ہیں اور یہ فلم ’جمیل بیگ فلمز‘ اور ’ماسٹر مائینڈ پروڈکشن‘ کی شراکت داری سے بنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ شہریت کا قانون: اداکارہ پوجا بھٹ نریندر مودی کے خلاف کھڑی ہو گئیں