صبا قمر کے یوٹیوب چینل پر نئی قسط ’جنس‘ ریلیز، مداحوں کے تعریفی تبصرے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر صنفی مساوات پر مبنی جذبات سے بھرپور نئی قسط جنس ریلیز کردی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

اداکارہ کے یوٹیوب چینل پر نئی ویڈیو ریلیز کی گئی ہے جو کہ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس اور تھکسوم کے ساتھ مل کر تیار کی ہے ، ویڈیو میں معاشرے میں مرد اور عورت کے درد کو بیان کیا گیا ہے۔

مداحوں کو یہ ویڈیو بہت پسند آرہی ہے، وہ صبا قمر کی کارگردگی کو خوب سراہ رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ویڈیو میں کہے گئے ایک ایک لفظ کے پیچھے معنیٰ چھپا ہوا تھا، ویڈیو میں صبا قمر کے تاثرات شاندار تھے، یہ مواد نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو سے بھی بہت اچھا ہے۔

صبا قمر کے مداح ویڈیو میں اداکارہ کے تاثرات کی بہت زیادہ تعریف کررہے ہیں۔ آئیے ویڈیو پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts