کراچی:پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ نے اپنے آپ کو خود ہی ایک بہترین مشورہ دے دیا۔
صبا قمر نے کھلی فضا میں دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وقت کے مزے لینا سیکھو صبا، وقت تو تمہارے مزے لیتا ہی رہے گا۔
معروف اداکارہ صبا قمر نے ہیش ٹیگ کا اضافہ کرتے ہوئے لکھا کہ گہری بات ہے سمجھ نہیں آئے گی۔واضح رہے کہ صبا قمر آئے روز اپنے کسی پراجیکٹ یا اپنی دلکش تصاویر مختلف کیپشنز کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر اور اپنے آپ کو دیئے گئے مشورے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: ثروت گیلانی ہندو تہوار منانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں