معروف اداکارہ صبا قمر نے ہفتے کے روز اپنی 41ویں سالگرہ منائی اور اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں کیاجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ، ماڈل اور فلمی ہیروئن کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر 5 اپریل 1984 کے روز حیدر آباد میں پیدا ہوئیں اور چھوٹی عمر میں والد کو کھونے کے بعد اپنی داددی کے ساتھ گوجرانوالہ میں رہیں، ابتدائی تعلیم حاصل کی اور مزید تعلیم کیلئے لاہور جاپہنچیں۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز میں عورت ہوں سے کرنے والی صبا قمر نے پانی جیسا پیار، مات اور چیخ سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ہم سب امید سے ہیں کی میزبان کے طور پر طویل عرصے تک صبا قمر کی پرفارمنس کو یاد کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
ہم سب امید سے ہیں ایک مزاحیہ شو تھا جس میں صبا قمر نے میزبانی کے علاوہ کامیڈی بھی کی۔ پی ٹی وی کے 16ویں ایوارڈ شو میں اداکارہ صبا قمر نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اداکارہ صبا قمر کے مطابق اداکاری مختلف لوگوں اور کرداروں کے جذبات کے اظہار کا نام ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والی صبا قمر نے ہم ٹی وی کی سیریز داستان میں رضیہ بٹ کے ناول بانو کا اہم کردار نبھایا جس میں احسن خان، صنم بلوچ اور فواد خان جیسے اہم فنکاروں نے اداکاری کی۔ پھر صبا قمر ابرار الحق کی ایک ویڈیو بولیاں میں بھی نظر آئیں، جسے سراہا گیا۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
انسٹاگرام پر اداکارہ کے فالوورز کی تعداد 6اعشاریہ 2ملین ہے۔ گزشتہ روز اداکارہ صبا قمر نے اپنی 41ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ کو ساتھی فنکاروں بشمول مہوش حیات اور رمشا خان نے مبارکباد دی جبکہ ہمسایہ ملک سے بھی مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہوئے۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
اداکارہ صبا قمر نے بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں آنجہانی بھارتی اداکار عرفان خان کے مقابل بھی اداکاری کی اور بطور فلمی اداکارہ ان کی فلموں میں آئینہ، منٹو اور لاہور سے آگے جیسی فلمیں شامل ہیں۔