پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ صبا قمر نے ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کے خلاف کارروائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر انسانی افعال تکلیف میں مبتلا کرتے ہیں۔
اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ مجھے واقعے کی ویڈیو دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی، کوئی بیٹا اتنا ظالم کیسے ہوسکتا ہے کہ اپنی ہی ماں پر تشدد کرے؟ میری تمام اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ معاملے پر فوری کارروائی کریں۔
صبا قمر نے کہا کہ عاجزانہ درخواست کرتی ہوں، خاتون پر ظلم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور واقعے کے متاثرین کو فوری طور پر انصاف فراہم کیا جائے۔
It hurts to see such inhuman acts! ????
I feel terrible right now! How can someone be this cruel and heartless!????
This is a humble request to all our higher authorities to please take an immediate action on this matter and provide justice to the victims! #zoobiameer— Saba Qamar (@s_qamarzaman) July 22, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے ماں پر بیٹے اور بہو کے ظلم پر مبنی پرتشدد واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، نہ ہی میں واقعے ویڈیو پوسٹ کرسکتا ہوں۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ادکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی جبکہ جہنم کا سب سے گہرا حصہ ایسے شیطان کا انتظار کر رہا ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر اپنے ہاتھوں سے ظلم کیا۔
مزید پڑھیں: میرے پاس الفاظ نہیں۔حمزہ عباسی کا پرتشدد واقعے پر ردِ عمل