روس کا پاکستان اور ایران سے تحمل سےکام لینے پر زور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کا پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے پر زور
روس کا پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے پر زور

روس نے پاک ایران کشیدگی پر پاکستان اور ایران سے تحمل سےکام لینے پر زور دیا ہے ، ساتھ ہی پیغام دیا ہے کہ صورتحال میں مزید کشیدگی خطےکے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنےگی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارروا نی نے کہا ہے کہ ایس سی او کے دوست ممالک کے درمیان کشیدگی ہونا افسوسناک بات ہے، دونوں ممالک سے روس کے شراکتی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔

فریقین سے تحمل سے کام لیں اور مسائل کو سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کریں۔ دوسرے ملک میں انسداد دہشت گردی کارروائی اس ملک کی انتظامیہ کے تعاون اور معاہدے کے تحت ہونی چاہیے۔

ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ صورتحال میں مزید کشیدگی خطےکے امن و استحکام اور سلامتی میں دلچسپی نہ رکھنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا بنےگی۔

Related Posts