یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے روسی صحافی کا نوبل انعام نیلام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے روسی صحافی کا نوبل انعام نیلام
یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے روسی صحافی کا نوبل انعام نیلام

ماسکو: روس کے معروف صحافی دمتری موراتوف نے اپنا امن کا نوبل انعام یوکرینی پناہ گزینوں کی امداد کیلئے نیلام کردیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کا الزام روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر عائد کیا جاتا ہے۔ روسی اخبار نووایا گزٹ کے ایڈیٹر انچیف دمتری موراتوف نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

روس یوکرین جنگ تباہ کن اثرات پیدا کررہی ہے، اقوام متحدہ

روسی صحاف دمتری موراتوف نے امن کیلئے اپنا حاصل کیا گیا نوبل انعام 10 کروڑ 35 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا جبکہ دمتری موراتوف  یہ خطیر رقم یوکرین میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نووایا گزٹ نے یوکرین پر روس کے فوجی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی اپنے آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔  دمتری موراتوف کو روس میں آزادئ اظہار کیلئے آواز اٹھانے کیلئے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کا خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین اور روس کی جنگ کے اقتصادی اثرات کے باعث دنیا جہنم میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ای پی) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کا اس حوالے سے 2 روز قبل کہنا تھا کہ یہ جنگ دیگر عناصر کے ساتھ مل کر دنیا کے لیے تباہ کن اثرات پیدا کررہی ہے۔

Related Posts