روس یوکرین جنگ، دنیا کے لیے تباہ کن اثرات پیدا کررہی ہے، اقوام متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس یوکرین جنگ، دنیا کے لیے تباہ کن اثرات پیدا کررہی ہے، اقوام متحدہ
روس یوکرین جنگ، دنیا کے لیے تباہ کن اثرات پیدا کررہی ہے، اقوام متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک: یوکرین اور روس کی جنگ کے اقتصادی اثرات کے باعث دنیا ‘جہنم’ میں تبدیل ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ای پی) کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ جنگ دیگر عناصر کے ساتھ مل کر دنیا کے لیے تباہ کن اثرات پیدا کررہی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین کے بحران سے قبل ہی ہمیں کووڈ 19 اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر خوراک کے بحران کا سامنا تھا، اس وقت لگتا تھا کہ حالات اس سے زیادہ بدتر نہیں ہوسکتے مگر یہ جنگ زیادہ تباہ کن ہے۔

ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ سری لنکا، تیونس اور پاکستان جیسے ممالک میں فسادات اور عدم استحکام سے عالمی سطح پر مستقبل قریب کی صورتحال کا عندیہ ملتا ہے۔

ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ اس وقت بہترین کام یہی ہوسکتا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم ہو اور یوکرین کی بندرگاہ کھل جائے اور معمول کی سرگرمیاں بحال ہوجائیں۔

مزید پڑھیں:چین میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر قحط سالی، عدم استحکام اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Related Posts